ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی: گاندھی کے مجسمے کے روبرو سرکاری افسر نے کی خودکشی کی کوشش

اڈپی: گاندھی کے مجسمے کے روبرو سرکاری افسر نے کی خودکشی کی کوشش

Mon, 29 Jul 2019 12:04:38    S.O. News Service

اڈپی 29/جولائی (ایس او نیوز) اتوار کی شام کو اڈپی میں اجّارکاڑ کے قریب واقع مہاتما گاندھی کے مجسمے کے روبرو ایک سرکاری آفیسر نے خودکشی کی کوشش کی جس کے بعد اسے نازک حالت میں منی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

 موصولہ رپورٹ کے مطابق مذکورہ آفیسر برہماور تعلقہ کے ہانڈاڈی دیہات میں سرویئر کے بطور تعینات ہے۔ اس نے خودکشی کی کوشش سے پہلے جو پرچی لکھی ہے اس میں درج ہے کہ دفتر میں ہورہی مسلسل ہراسانی سے وہ تنگ آگیا ہے اور اسی وجہ سے خودکشی کا فیصلہ کیا ہے۔وشنو شیٹی نامی ایک سوشیل ورکر نے اس سرکاری آفیسر کو بچانے کی کوشش کی اور فوری طور اجّارکاڑ سرکاری اسپتال میں منتقل کرکے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے بہتر علاج کے لئے منی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ 


Share: